Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایشین گیمز:چینی خاتون فٹبالر نے 29منٹ میں 9گول کردیئے

 
جکارتہ: چین کی ویمنزفٹبالر ٹیم کی کھلاڑی وانگ شوان شان نے ایشین گیمز میں دھوم مچا دی ۔وانگ نے تاجکستان کے خلاف میچ میں دلچسپ کھیل پیش کرتے ہوئے میچ کے آخری لمحات کو یادگار بنا دیا جب وہ متبادل کے طور پر آخری 29منٹ کیلئے میدان میں آئیں اور دھوم مچا دی انہوں نے گیند کو تاجکستان کے گول میں پھینکنے کی نہ صرف ہیٹ ٹرک کی بلکہ اتنے سے عرصے میں 9گول کر کے ٹیم کا تاجکستان کے خلاف اختتامی اسکور 0-16پہنچا دیا اور اپنے کھیل سے تماشائیوں سے بے انتہا داد وصول کی ۔ وانگ شوان اب تک ٹورنامنٹ میں انفرادی طور پر سب سے زیادہ 11 گول کر کے سرفہرست ہوگئی ہیں۔وانگ شوان شان نے یکے بعد دیگرے گول بناکر اپنی اہمیت منوالی۔

شیئر: