Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کے بارے میں ٹرمپ کے بیان پر چین کا سخت رد عمل

بیجنگ ۔۔۔ چینی وزارت خارجہ نے جزیرہ نما کوریا میں قیام امن کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ’غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چین کو اس بیان پر گہری تشویش ہے۔ قبل ازیں امریکی صدر نے  اپنی چند ٹویٹس میں یہ عندیہ دیا تھا کہ امریکا اور چین کے درمیان جاری تجارتی جنگ کے سبب چین جزیرہ نما کوریا پر امن عمل میں تاخیر کا سبب بن رہا ہے۔ ٹرمپ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو اپنا دورہ شمالی کوریا منسوخ کرنے کے لیے بھی کہہ دیا تھا۔

شیئر: