Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جان مکین سعودی عرب کے عظیم دوست تھے، شہزادہ خالد بن سلمان

واشنگٹن.... امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے ری پبلکن سینیٹر جان مکین کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک ٹویٹر پیغام میں شہزادہ خالد بن سلمان نے آنجہانی سینیٹر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں سینیٹر جان مکین کی رحلت پر امریکی عوام سے مخلصانہ تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ جان مکین نے پوری زندگی اپنے ملک کی خدمت، عالمی امن اور سلامتی کے فروغ کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ ان کا شمار مملکت کے عظیم دوستوں میں ہوتا تھا۔ وہ حقیقی معنوں میں ایک محترم اور قابل اعتبار حکومتی کارپرداز تھے۔ ہم انہیں تادیر یاد رکھیں گے۔جان مکین امریکہ کی ری پبلکن پارٹی میں ایک توانا آواز تھے جو 2008 ءکے صدارتی انتخاب میں امیدوار تھے۔ مکین دماغ کے سرطان کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انکی عمر 81برس تھی۔ جان مکین امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ میں 35برس تک ایریزونا ریاست کی نمائندگی کرتے رہے ۔ انہیں دماغ کے کینسر کی تشخیص 2017ءہوئی تھی۔

شیئر: