یووینٹس نے لازیو کو 0- 2سے ہرا دیا
روم : اطالوی فٹبال لیگ کے میچ میں سپر ا سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی نئی ٹیم یووینٹس نے لازیو کو شکست دے دی۔ یووینٹس کو 2-0سے کامیابی ملی۔اطالوی فٹبال لیگ کے میچ میں رونالڈو کی ٹیم یووینٹس کا مقابلہ لازیو کیساتھ ہوا۔ یووینٹس نے زبردست پرفارمنس دکھاتے ہوئے پہلی کامیابی 30 ویں منٹ میں حاصل کی۔میچ کے 75 ویں منٹ میں یووینٹس نے ایک بار پھر گیند کو مخالف گول پوسٹ میں پہنچا کر برتری دوگنی کر دی۔ حریف ٹیم کوشش کے باوجود گول کرنے میں ناکام رہی۔