Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اعتزاز احسن نے صدارتی انتخاب کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرادیئے

اسلام آباد..... پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور نامور قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے صدارتی امیدوار کیلئے اپنے کاغذاتِ نامزدگی اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروادیے۔کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے ان پر اعتراض اٹھایا‘تاہم ان کی جماعت نے برملا کہا کہ یہ ان کی انفرادی رائے ہے اور پارٹی پوزیشن نہیں ہے۔ پرویز رشید ایک دانشور انسان ہیں ‘میں ان کی بہت عزت کرتا ہوں، لیکن ان کی رائے میں مجھے محسوس ہوا کہ یہ ان کی جاگیردارانہ روش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے میرا نام بطور صدر نامزد نہیں کیا تھا، بلکہ پارٹی اجلاس کے دوران اس پر اتفاق کیا گیا تھا اور اس اجلاس میں میں موجود ہی نہیں تھا۔اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پارٹی نے فیصلہ کیا تھا کہ وہ میرے نام کو آل پارٹی کانفرنس میں تجویز کریں گے لیکن یہ بات میڈیا پر ذرائع سے چلنا شروع ہوگئی کہ اعتزاز احسن کو نامزد کردیا۔
 

شیئر: