گئوکشی کی وجہ سے آیا کیرالہ میں سیلاب، بی جے پی رہنما
بنگلور و۔۔۔۔کرناٹک کی وجے پورا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے ایم ایل اے باسنگوڑا پاٹل یتنال نے کیرالہ میں آنیوالےسیلاب پر متنازعہ بیان دیا ۔ باسنگوڑا پاٹل کا کہنا ہے کہ گئوکشی کی وجہ سے ریاست میں تباہ کن سیلاب آیا۔ہفتہ کو وجے پورا میں ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کیرالا میں گئوکشی کی وجہ سے ہی ایک سال کے اندر ایسے حالات (سیلاب) آ گئے۔ ۔واضح ہو کہ بی جے پی ایم ایل اے گزشتہ ایک سال کے حادثات کا ذکر کر رہے تھے جس میں لوگوں کے ایک گروپ نے گئوکشی کی تھی، جس پر کافی تنازعہ بھی ہوا تھا۔باسنگوڑا نے کہا کہ گایوں سے ہندووں کے جذبات جڑے ہوئے تھے اور کسی کو دوسرے مذہب کے عقیدہ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی کرناٹک میں اقتدار میں آتی ہے تو گئوکشی کو بند کر دیا جائے گا۔ باسنگوڑا پاٹل یتنال متنازعہ بیان دینے کے لئےمشہور ہیں۔ گزشتہ ماہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ وزیر داخلہ ہوتے تو وہ دانشوروں کو گولی مار دیتے کیوں کہ وہ اپنے ملک کا دفاع کرنے والے فوجیوں کے بجائے دہشت گردوں کے انسانی حقوق کے لئے کام کرتے ہیں۔