Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج موسم اور عالمی میڈیا

منگل 28اگست کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ”البلاد“ کا اداریہ
  امسال حج موسم کی منفرد کامیابی کا شاہد عالمی میڈیا بن گیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ نے انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں چشم کشا حقائق پوری دنیا کے سامنے پیش کرکے واضح کیا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ضیوف الرحمن کے امن و امان اور آرام و راحت کو یقینی بنانے کیلئے کیا کچھ کررہے ہیں۔ حجاج کو مناسک حج کی ادائیگی کیلئے مطلوب جملہ خدمات مہیا کرنے کیلئے ریاست کے کتنے ادارے سرگرم عمل ہیں۔ مملکت کا کوئی سرکاری ادارہ ایسا نہیں جو حج کے عظیم الشان سالانہ اجتماع کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے اپنے دائرے میں کوئی نہ کوئی ذمہ داری ادا نہ کرتا ہو۔
حج موسم میں شریک تمام ادارے ایک دوسرے کو مکمل کررہے ہیں۔ ایک دوسرے کے ساتھ کامل یکجہتی پیدا کرکے درپیش حالات سے نمٹ رہے ہیں۔ ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے ایک دوسرے کادست و بازو بنے ہوئے ہیں۔ نت نئے منصوبوں اور اسکیموں کی بدولت ہی امسال کا حج موسم گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب اور زیادہ منفرد رہا۔
ہر سال حجاج اور معتمرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ سعودی عرب اس حقیقت کو مدنظررکھتے ہوئے کامیاب تجربات کو زیادہ بہتر بنانے اور منفی امور سے نمٹنے کیلئے زیادہ چوکسی کا مظاہرہ کررہا ہے۔ 
سعودی عرب دور اندیشی سے کام لیتے ہوئے مشاعر مقدسہ میں آمد ورفت کی سہولتیں بہتر بنانے کے لئے نت نئے منصوبوں پر عمل کررہا ہے۔ حجاج، معتمرین اور زائرین کی تعداد میں روز افزوں اضافے کے پیش نظر پہلے مشاعر مقدسہ ٹرین کا منصوبہ نافذ کیا پھر الحرمین ایکسپریس ٹرین کے منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچایا۔ آئندہ مکہ میٹرو منصوبہ نافذ کیا جائیگا۔ سعودی عرب اسلام او راسکے پیرو کارو ں کی خدمت کو اپنی اولیں ترجیح قرار دیئے ہوئے ہے جبکہ حرمین شریفین اور مشاعر مقدسہ کیلئے اپنے جملہ وسائل وقف کئے ہوئے ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: