مملکت: کچرے میں 40فیصد بچا ہوا کھانا!
جدہ.... سبز عمارتوں کی امریکن قونصل کے ریجنل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد الصرف نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب میں 40فیصد کچرا بچے ہوئے کھانے پر مشتمل ہوتا ہے۔ 2017ءکے دوران بلدیاتی کونسلوںکا ٹھوس کچرا 15.3ملین ٹن تک پہنچ گیا۔ فی کس یومیہ 1.8کلو گرام کچرا ریکارڈ پر آیا۔ ریاض، جدہ اور دمام میں سالانہ 6ملین ٹن سے زیادہ ٹھوس کچرا جمع ہورہا ہے۔