Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

السلیل : شراب کا اڈہ چلانے والا ایتھوپین گرفتار

السلیل ...السلیل کمشنری میں روڈ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے اپنی رہائش کو شراب کے اڈے میں تبدیل کرنے والے ایتھوپین کو گرفتار کرلیا۔ شراب کی 105بوتلیں ضبط کرلیں اور ایتھوپین کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا۔ روڈ سیکیورٹی فورس کے اہلکارو ںنے یہ ساری کارروائی شبے کی بنیاد پر کی۔ ایتھوپین کی گاڑی ایک اسٹیشن کے قریب آکر کھڑی ہوئی تھی۔ سیکیورٹی فورس کے اہلکار نے اس سے شناختی کارڈ طلب کیا جس پر وہ گھبراہٹ میں مبتلا ہوگیا۔اس سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔ رہائش کی تلاشی لی گئی تو پتہ چلا کہ وہ اپنے مکان کو شراب کے اڈے میں تبدیل کئے ہوئے ہے۔
 

شیئر: