واشنگٹن۔۔۔شدید تنقید کے بعد امریکی صدر نے یو ٹرن لیتے ہوئے آنجہانی سینیٹر جان مکین کے انتقال کے2روزبعد امریکا بھر میں پر چم سرنگوں کرنیکی منظوری دیدی۔اپنے ایک بیان میں جان مکین کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مکین کی تدفین تک وائٹ ہاوس سمیت سرکاری عمارتوں پرپرچم سرنگوں رہیگا۔پالیسی امورپراختلافات کے باوجودمکین کی خدمات کااحترام کرتے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر مائیک پنس کو تعزیتی تقریرکرنیکی ہدایت کردی ہے۔جنرل جان کیلی،وزیردفاع میٹس اورمشیرجان بولٹن تدفین میں شریک ہوں گے جبکہ مکین کی آخری رسومات یکم ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔دو روز قبل امریکی سینیٹر جان مکین 81 برس کی عمر میں چل بسے۔جان مکین 2017 سے دماغ کے کینسر میں مبتلا تھے تاہم موت سے ایک روز قبل انہوں نے اپنا علاج ترک کردیا تھا۔