Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان نے آئرلینڈ کیخلاف پہلا ون ڈے جیت لیا

 
  بلفاسٹ : افغانستان نے آئرلینڈ کو3 ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں 29 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے افغانستان کو کھیلنے کی دعوت دی۔ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے سست بلے بازی کا مظاہرہ کیا تاہم گلبدین نائب اور حشمت اللہ شاہدی کی ذمہ دارانہ کارکردگی کی بدولت 9 وکٹوں پر 227 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی۔ آسان ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کا آغازبھی مایوس کن تھا اور دونوں تجربہ کار اوپنرز 35 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد بالبرینی نے 55 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا لیکن وہ ناکافی ثابت ہوا۔ آئرلینڈ کے تجربہ کار نیل اوبرائن اور کے اوبرائن بھی زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکے اور بالترتیب 11 اور 22 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ آئرلینڈ کی پوری ٹیم 49 ویں اوور میں 198 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے آفتاب عالم، محمد نبی اور راشد خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائیگا۔ تیسرا اور آخری ون ڈے جمعہ 31اگست کو کھیلا جائیگا۔
 

شیئر: