Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جوانی پھر نہیں آنی 2“ نے 20 کروڑ کمائے

رواں سال عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان کی3 بڑی فلمیں سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی گئیں۔ان میں ”جوانی پھر نہیں آنی 2“، ”پرواز ہے جنون“ اور’ ’لوڈ ویڈنگ“ شامل ہیں۔ تینوں ہی فلموں کے شوز ہاو¿س فل جارہے ہیں ۔تجزیہ کاروں نے ان تینوں فلموں کی جم کر تعریف کی جبکہ شائقین بھی بڑی تعداد میں سینما گھروں کا رخ کررہے ہیںتاہم ان تینوں کے لئے جو بات سب سے اہم ہے وہ یہ کہ فلم ”جوانی پھر نہیں آنی 2“ نے 20 کروڑ روپے کے قریب کمالئے ہیں۔فلم میں حمزہ علی عباسی اور فواد خان کے کیمیوز نے بھی دل جیت لیا۔عید پر ریلیز ہونے والی دوسری فلم ’پرواز ہے جنون‘ کے ذریعے پاک فضائیہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔اس فلم میں حمزہ علی عباسی، احد رضا میر اور ہانیہ عامر نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔فلم نے اپنی ریلیز سے اب تک 12 کروڑ سے زائد کا بزنس کیاہے جبکہ تیسری فلم ”لوڈ ویڈنگ“ بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی، فلم کو سب سے زیادہ مثبت ریویوز موصول ہوئے۔فلم نے اب تک باکس آفس پر 7 کروڑ کے قریب کمائی کرلی ہے۔
 

شیئر: