Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راج کپور اسٹوڈیوز فروخت کرنے کا فیصلہ

بالی وڈ فلم انڈسٹری کے آئیکون' راج کپور کا اسٹوڈیوز فروخت کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رشی کپور نے آر کے اسٹوڈیوزفروخت کرنے کی تصدیق کردی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب اس فیصلے پر دکھی ہیں۔ہم نے اسٹوڈیو زکی دوبارہ سے تزئین و آرائش کی تھی،ہر بار ایسا ممکن نہیں کہ چیزیںآپ کے مطابق ہوں "۔تاریخی اسٹوڈیو ز کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔70 سالہ تاریخ رکھنے والے آرکے اسٹوڈیوز میں گزشتہ برس شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ سے بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہواتھا ۔ اس میں راج کپور کے استعمال میں رہنے والی اشیاءاور ملبوسات بھی خاکستر ہوگئے تھے۔
 

شیئر: