Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میانمار کی حکومت نے روہنگیا کیخلاف فوجی مظالم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی

ینگون ۔۔۔میانمار کی حکومت نے روہنگیا مسلمانوں کیخلاف فوجی مظالم بارے اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ کو مسترد کردیا۔میانمار کے سرکاری اخبار نے حکومتی ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے اقوام متحدہ کے فیکٹ فائندنگ مشن کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی تھی اس لئے ہم اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی قراردادوں سے متفق ہیں نہ ہی ان کو قبول کرتے ہیں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کی رپورٹ میںمیانمار کی فوج کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا قرار دیا گیا ہے۔

شیئر: