Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران شام میں فوجی موجودگی برقرار رکھے گا

تہران ۔۔۔ امریکی اور اسرائیلی دباؤ کے باوجود ایران نے شام میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔   ایک ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتہ ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے شام میں صدر بشار الاسد سے ملاقات کی تھی جس کے بعد اس بارے میں ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ دوطرفہ فوجی تعاون کے اس معاہدے کے تحت ایرانی فوجی مشیر آئندہ بھی شام میں تعینات رہیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی امریکہ نے ایران سے اپنی تمام تر فورسز شام سے نکال لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

شیئر: