Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغا نستا ن کی در خواست پرروس طالبان مذاکرات ملتوی

ماسکو\کابل۔۔۔روس حکومت نے افغانستان کی در خواست پر طالبان کیساتھ مذاکرات ملتوی کر دیئے ہیں۔مذاکرات میں افغان طالبان نے شرکت کی یقین دہانی کرائی تھی جبکہ امریکا اور افغان حکومت نے ان مذاکرات کو مسترد کر دیا تھا۔منگل کے روز ترجمان روسی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ  مذاکرات کالتواء   کابل کی در خواست پرکیا گیااور دونوں جانب سے اتفاق کیا گیا کہ اگلے ماہ کی چار تاریخ کو ہونے والے طالبان کے ساتھ کثیر الملکی امن مذاکرات کو فی الحال ملتوی کر دیا جائے، امن مذاکرات کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات کئے جائیں گے۔بیان کے مطابق مذاکرات کا التواء افغان صدر اشرف غنی کی درخواست پر کیا گیا ، ان مذاکرات کے لیے 12ممالک کو مدعو کیا گیا تھا،جس میں افغان طالبان نے 4ستمبر کو ہونے والے ان مذاکرات میں شرکت کی حامی بھرلی تھی۔طالبان کے تر جمان ذبیح اللہ نے اس کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا تھا کہ ہم امن مذاکرات میں شرکت کریں گے اور افغان حکومت کی جانب سے  ان مذاکرات میں شرکت کی صورت میں افغان حکومت کے نمائندوں سے بالمشافہ بات چیت نہیں کی جائے گی۔

شیئر: