Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امیت شاہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، سمن جاری

کولکتہ۔۔۔۔۔بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے خلاف کولکتہ کی  عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیاجس پر عدالت نے امیت شاہ کو سمن بھی جاری کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہونےکی ہدایت دی۔مغربی بنگال کی برسراقتدار جماعت ترنمول کانگریس کے یوتھ ونگ کے رہنما، ممتا بنرجی کے بھتیجے اور رکن پارلیمنٹ ابھشیک بنرجی کی جانب سے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے خلاف سٹی سیشن کورٹ میں ہتک عزت کا  مقدمہ دائر کیا تھا ۔ ابھیشیک بنرجی کے وکیل سنجے باسو نے کہا کہ عدالت نے 2 ستمبر کو امیت شاہ کو حاضر ہونے کیلئے کہا ہے۔کولکتہ شہر کے میورڈو پر منعقد بی جے پی یوتھ ونگ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ نے ابھیشیک بنرجی پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ مرکزی حکومت سے ملنے والے فنڈ کا غلط استعمال کیا جارہا ہے اور سنڈیکٹ کے ذریعہ یہ روپے ابھیشیک بنرجی تک پہنچائے جارہے ہیں ۔امیت شاہ کے بیان کے بعد ہی ابھیشیک بنرجی نے سخت اعتراض کرتے ہوئے شاہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا کہ اگرانہوں نے بیان واپس نہیں لیا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - - -اوبر ہندوستان میں بھی فضائی ٹیکسی چلائیگی

شیئر: