Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

3ڈرائیوروں کیلئے مشترکہ انشورنس پیکیج!

الاحساء ....انشورنس کمپنیو ںکے ترجمان عادل العیسیٰ نے واضح کیا ہے کہ ایک انشورنس پیکیج میں 2ڈرائیوروں کا اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انشورنس کمپنیاں اضافے کے حوالے سے اضافی فیس وصول کرینگی یا نہیں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے العیسیٰ نے الوطن اخبارکو بتایا کہ کسی بھی ڈرائیور کے اندراج کی صورت میں کوئی فیس نہیں ہوگی البتہ انشورنس پیکیج میں اضافی طور پر شامل کئے جانے والے تمام ڈرائیور اپنے انشورنس ریکارڈ کے مطابق پیکیج فیس آپریشن کے ضوابط پورے کرنے کے پابند ہونگے۔ العیسیٰ نے بتایا کہ ایک انشورنس پیکیج میں 2مزید ڈرائیورو ںکا اضافہ ممکن ہے۔ یہ اصول پہلے سے بھی موجود تھا تاہم سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی سامانے حال ہی میں اسے موثر کردیا ہے۔ العسییٰ نے کہا کہ اضافی ڈرائیوروں کے اندراج کی کوئی اضافی فیس نہیں ہے البتہ اس قسم کے پیکیج کے اجراءکے وقت مجموعی فیس مختلف ہوسکتی ہے۔
 
 

شیئر: