وزیراعظم بتائیں، امریکہ سے کیا وعدے کئے، شیری
اسلام آباد ...سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو ا مریکی وزیر خارجہ سے بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم بتائیں انہوں نے امریکہ سے کیا وعدے کئے ہیں۔ دوسری جانب رضا ربانی نے کہا کہ وزیراعظم سینیٹ میں آئے مگر بات سنے بغیر ہی چلے گئے پوری اپوزیشن کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم خود آکر وضاحت کریں ۔حساس مسئلہ ہے امریکہ نے ڈومور کا مطالبہ کردیا ہے۔ امریکہ نے پہلی بار ٹیلیفونک گفتگو کا متن جاری کیا ہے۔