Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز:افغانستان نے آئرلینڈ کو1-2سے ہرا دیا

 
بلفاسٹ: افغانستان نے آئرلینڈ کو تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے سیریز 1-2سے جیت لی۔ افغانستان نے 125 رنز کا آسان ہدف 24ویں اوور میں محض 2 وکٹوں پر پورا کیا۔ احسان اللہ 57 اور حشمت اللہ شاہدی 34 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ راشد خان کو عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ بلفاسٹ میں کھیلے گئے آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں میزبان آئرش ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 36.1 اوورز میں 124 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ گیری ولسن 23، سیمی سنگھ اور اینڈی بلبرائن 17، 17، کپتان ولیم پورٹرفیلڈ 14، پال اسٹرلنگ 2، نیل اوبرائن ایک، ٹم مورتگ 2 اور بائیڈ رینکن 4 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ راشد خان نے 3، گلبدین نائب، آفتاب عالم اور محمد نبی نے 2، 2 اور اصغر نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 23.5 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کیا۔ محمد شہزاد ایک اور رحمت شاہ 33 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ احسان اللہ نے 57 اور حشمت اللہ شاہدی نے 34 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی۔ ٹم مورتگ اور رینکن نے ایک، ایک وکٹ لی۔

شیئر: