گانے پر رقص، اے ایس ایف کی خاتون اہلکار کیخلاف تحقیقات
لاہور.... ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی خاتون اہلکار کو گانے پر رقص کرتے ہوئے ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کرنا مہنگا پڑگیا۔ ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی ایک خاتون اہلکارکی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی ہے جس میں سیالکوٹ ایئرپورٹ پر تعینات خاتون اہلکار گانے پر اپنی ویڈیو بنارہی ہے۔ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد اے ایس ایف نے اس کا نوٹس لے لیا اور خاتون اہلکار کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔اے ایس ایف نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد اے ایس ایف نے ملازمین کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔خیال رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں پنجاب پولیس کی باوردی خاتون اہلکار بالی وڈ فلم کے گانے پر رقص کر رہی تھی۔