Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ نے پاکستان کی امداد پھر روک دی

واشنگٹن ... دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کی قربانیاں ایک بار پھر نظرانداز کرتے ہوئے امریکا نے پاکستانی امداد منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ پینٹاگون نے 30 کروڑ ڈالر کی امداد منسوخ کرنے کا حتمی فیصلہ اس بناءپر کیا کہ پاکستان نے شدت پسند وں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں نہیں کیں۔ پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل کونی فاکنر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امریکی خواہشات پر پورا نہیں اترا جس پر امریکہ نے 30 کروڑ ڈالر کی امداد بند کر دی ہے۔ امریکہ کی جانب سے ردکی جانیوالی امداد اب بڑھ کر 800 ملین ڈالر ہو گئی ہے۔ پینٹاگون کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو اور اعلیٰ امریکی فوجی افسر جنرل جوزف ڈنفورڈ اسلام آباد کا دورہ کرنے والے ہیں۔
 

شیئر: