Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ’پیپسی کو‘ رواں ماہ ہیڈکوارٹرز کا افتتاح کرے گی، احمد الشیخ

کمپنی نے گذشتہ 10 سال میں تقریباً 2.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
مشروبات اور سنیکس بنانے والی دنیا کی معروف کمپنی ’پیپسی کو‘ رواں ماہ ریاض میں اپنا نیا علاقائی ہیڈکوارٹر کھول رہی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق پیپسی کو میناپاک فوڈز کے صدر اور جنرل مینجر احمد الشیخ نے پیر کو بتایا ’کمپنی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں اپنے مرکزی ہیڈ آفس کا افتتاح کرے گی۔
احمد الشیخ نے ریاض کو مشرق وسطیٰ کا ایک اہم تجارتی مرکز قرار دیتے ہوئے کہا ’یہاں مارکیٹ مسلسل ترقی کر رہی ہے لہذا ’پیپسی کو‘ یہاں تحقیق و ترقی  کی سہولت میں بھی سرمایہ کاری کرے گی۔
جنرل مینجر کا کہنا ہے کہ کمپنی نے گذشتہ 10 سال میں تقریباً 2.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے اور اپنی پیداواری صلاحیت مزید بڑھانے کے لیے حال ہی میں 5.5 کروڑ ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
دمام اور ریاض میں ’پیپسی کو‘ کے دو مینوفیکچرنگ پلانٹس خلیجی ممالک کو برآمدات بھی کرتے ہیں اور ہم مشرق وسطیٰ میں پیداوار بڑھانے کے لیے پُرامید ہیں۔

ریاض، دمام کے مینوفیکچرنگ پلانٹس خلیجی ممالک کو برآمدات بھی کرتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی عرب میں کمپنی کے فرنچائز پارٹنرز سے مل کر تقریباً ایک تہائی خواتین  کے ساتھ 9000 ملازمین کام کر رہے ہیں، سعودائزیشن کی شرح 40 فیصد سے زائد ہے۔

  کمپنی میں 40 فیصد سعودائزیشن کے ساتھ 9000 ملازمین کام کر رہے ہیں۔ فوٹو پیپسی کو

صحت، فٹنس اور تندرستی کے حوالے سے احمد الشیخ نے مزید وضاحت کی ’فورنو (بیکڈ پوٹیٹو) چپس اور گیٹوریڈ جیسی مصنوعات نئی نسل (جنریشن زی) میں مقبول ہو رہے ہیں۔
جنریشن زی چلتے پھرتے آسانی سے استعمال کی جانے والی صحت مند پروڈکٹس کو ترجیح دیتی ہے۔
 

 

شیئر: