اسلام آباد...سمندر پار پاکستانیوں نے ضمنی انتخابات میں انٹرنیٹ ووٹنگ کے حوالے سے دلچسپی لینا شروع کردی ہے۔ اس حوالے سے پہلے دن 2ہزا ر درخواستیں وصول کی گئیں جبکہ ایک ہزار کا رجسٹریشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔ رجسٹریشن کیلئے نائیکوٹ اور مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ لازمی ہے۔الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ رجسٹریشن کا عمل 15 ستمبر تک جاری رہیگا۔