Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

7 ماہ کی بچی کاماں نے دوپٹے سے گلا گھونٹ دیا

نئی دہلی۔۔۔۔جنوب مشرقی دہلی کے علاقے میں 27 سالہ خاتون نے7 ماہ کی بچی کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ توہم پرست خاتون کا کہنا ہے کہ بچی اس کے خاندان کی سبھی پریشانیوں کا سبب تھی۔ پولیس ڈپٹی کمشنر چنموئے بسوال نے بتایا کہ ملزمہ کی شناخت ادیبہ خاتون کے طور پرہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران خاتون نے بتایا تھا کہ بچی کی موت بالٹی میں بھرے پانی میں ڈوب جانے سے ہوئی ۔پوسٹ مارٹم میں بچی کے گلا دبانے کی بات سامنے آنے کے بعد پوچھ گچھ کے دوران خاتون نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے پہلے بچی کا گلا دبایا اور پھر اس کی لاش پانی سے بھری بالٹی میں ڈال دیا۔ اس کے بعد وہ دوڑی دوڑی اپنے شوہر کی دوکان پر گئی اور اسے بتایا کہ بچی بالٹی میں ڈوب گئی ہے۔ وہاں سے دونوں فوراً بچی کو اسپتال لے کر بھاگے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیدیا۔
مزید پڑھیں:- - - -200سوالوں کے جواب چٹکیوں میں

شیئر: