راولپنڈی۔۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یومِ دفاع و شہداء 2018 کے حوالے سے پاکستانی میڈیا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 35 سکینڈ کا پرومو شیئر کیا گیا جس میں پاکستانی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کے پیغامات شامل ہیں ۔اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے پاکستانی میڈیا کے مثبت کردار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع و شہداء 2018 پر پاکستانی میڈیا کا شہداء پاکستان کی قربانیوں کو اْجاگر کرنے اور قوم کو آگاہ رکھنے میں کلیدی کردار ہے۔واضح رہے کہ پی آئی ایس پی آر کی جانب سے پیغام جاری ہوا تھا کہ یوم دفاع 2018 پر شہداء کو منفرد انداز میں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا، جس کا عنوان ہمیں پیار ہے پاکستان سے ہے۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر اس نے نیا نغمہ بھی جاری کیا تھا۔اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے خصوصی پرومو میں نشانِ حیدر حاصل کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا تھا۔