لاہور .... پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کسی رکن اسمبلی کو ترقیاتی فنڈ نہیں ملیں گے۔پنجاب میں بہترین بلدیاتی نظام لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ100روزن پلان کی ہفتہ وار مانیٹرنگ کرینگے اس کے لئے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں اسپیشل یونٹ قائم ہوگا۔ ایک ایک پیسہ عوام کی امانت ہے۔ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔ شفافیت اور کفایت شعاری کے اصول پر عمل ہوگا۔ پنجاب میں کارکردگی کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائیگی ۔