راجستھان: جودھپورمیں ایئر فورس کا طیارہ گرکرتباہ
جودھپور۔۔۔۔راجستھان کے ضلع جودھپور کے دیولیا گاؤں کے قریب آج صبح ایئرفورس کا طیارہ مگ 27 زور دار دھماکہ کے ساتھ زمین پر آگرا اور آگ کے گولے میں تبدیل ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی فوج کے اہلکار اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوااور پائلٹ محفوظ رہا۔گزشتہ دنوں ہماچل پردیش کے کانگڑا ضلع میں مگ 21لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا۔ اس حادثہ میں پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا۔