Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان کابینہ کےلئے 20 نئی گاڑیاں

  کوئٹہ... بلوچستان کی کابینہ میں شامل نئے وزراءکے لئے 20 نئی گاڑیاں خریدی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے نئے وزراءکے لئے 20 نئی گاڑیاں خریدی ہیں جن کی مالیت 13 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔ واضح رہے کہ عالمی ادارے بلوچستان کو غربت کے لحاظ سے انتہائی پسماندہ ترین صوبہ قرار د یتے ہیں ۔ وفاق میں تحریک انصاف کی حکومت سادگی پر زور دے رہی ہے۔ وزیر اعظم ہاوس میں موجود قیمتی بلٹ پروف گاڑیاں نیلام کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:عارف علوی پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرینگے

شیئر: