Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر کی طلبی ،پاکستان کا احتجاج

اسلام آباد...پاکستان نے کنٹرول لائن پر ہندوستانی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری کی ہلاکت پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر اجے بساریا کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے ۔ احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت میں پہلی مرتبہ دفتر خارجہ نے ایل او سی کی خلاف ورزی پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔گزشتہ روز ہندوستانی فورسز نے ایل او سی کی خلاف ورزی کی ۔ بلا اشتعال فائرنگ سے کوٹ کوٹیلا سیکٹر میں ایک شہری عبدالروف جاں بحق ہوا تھا ۔واضح رہے کہ ہندنے اس سال سیز فائر معاہدے کی 2 ہزار سے زائد مرتبہ خلاف ورزیاں کیں ۔ان خلاف ورزیوں میں32 سے زائد شہری جاں بحق اور122افراد زخمی ہو چکے ۔
مزید پڑھیں:پومپیو نے پاکستانی امداد روکنے کی وجہ بتادی

شیئر: