تحریک انصاف نے فاروق ستار کو کیا پیشکش کی؟
کراچی ....ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تحریک انصاف میں شامل ہوکر ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش ہوئی ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ ایم کیوایم کے کئی فیصلوں میں مجھے شامل نہیں کیا گیا یا میں خود نہیں ہوا لیکن دلبرداشتہ نہیں ہوں علی رضا عابدی نے رابطہ کمیٹی سے دلبرداشتہ ہو کر استعفیٰ دیا۔اب بھی وقت ہے انہیں منانا چاہیے۔ ایم کیوایم اپنی صفوں کو درست کرے۔غلطیوں کا ازالہ کرے، ایم کیوایم ایسا مشاورتی عمل قائم کرے جس سے درست فیصلے ہوں۔ فاروق ستار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مشترکہ دوستوں نے مجھے ضمنی انتخاب لڑنے کی دعوت دی لیکن کبھی ایم کیوایم چھوڑ کر کسی اور جماعت میں نہیں گیا۔ شرجیل میمن واقعہ پر انہوں نے کہا کہ معاملہ کی تحقیقات ہونی چاہئے۔