جانیے کس فون کا ڈسپلے ہے بہترین ؟؟؟
اسمارٹ فون مارکیٹ میں موجود تمام مہنگے اور کمپنیوں کے بہترین اسمارٹ فونز کے کی ڈسپلے کا جائزہ لیا گیا تو یہ بات سامنے آئی کہ سونی ایکسپیریا ایس زیڈ 3 کا ڈسپلے دیگر کمپنیوں کے مہنگے ترین اسمارٹ فونز کی نسبت کئی گنا بہتر ہے۔ تجزیے کے لئے سامسنگ گیلیکسی ایس 9 ، ایپل آئی فون ایکس ، سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 ، سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 3 ، ایل جی وی 30 اور ہواوے پی 20 کو منتخب کیا گیا اور کل 202 سے زائد صارفین سے رائے لی گئی۔ صارفین کو ڈسپلے کی مکمل برائٹنس کے ساتھ یوٹیوب ویڈیو دکھائی گئی اور ان سے ہر فون کے ڈسپلے کی کوالٹی ، کلر ، کنٹراسٹ اور شارپنس سے متعلق رائے مانگی گئی۔ 70 فیصد صارفین کا کہنا تھا کہ سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 3 سب سے بہتر ہے۔ 13 فیصد صارفین نے ایپل آئی فون ایکس جبکہ 9 فیصد نے سام سنگ ایس 9 کے حق میں ووٹ دیا۔دیگر اسمارٹ فونز کے ڈسپلے کو صرف تین فیصد صارفین نے پسند کیا۔