فاروق ستار تحریک انصاف میں شامل ہونگے؟
کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے تحریک انصاف نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔ قریبی دوستوں سے مشورہ کر رہا ہوں۔ الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے بعض دوستوں نے رابطہ کیا ہے ۔ اس پر مشاورت کر رہاہوں ، جلد کوئی فیصلہ کروں گا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انہیں پی ٹی آئی میں شمولیت اور عارف علوی کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کی پیشکش ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تک ایم کیو ایم چھوڑ کر کسی دوسری جماعت میں شامل نہیں ہوا۔