حج انتظامات اور حرمین شریفین میں سہولتیں غیر معمولی ہیں
طائف(ابو علی بڈانی) تاریخی شہر ملتان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں ے تاریخی شہر طائف کا دورہ کیا۔ انہو ںنے وہاں تاریخی مقامات کی دیکھے۔صحافیوں میں شامل مہر عزیز اور ساجد علی بخاری نے کہا کہ حج انتظامات خصوصاً حرم مکی اور مدینہ منورہ کے اندر سعودی حکومت کی جانب سے بہتر انتظامات کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اتنے بڑے انتظامات کو سنبھالنا غیر معمولی کارنامہ ہے۔ سعودی اسکاؤٹس کی حجاج کیلئے خدمات فقیدالمثال ہیں۔ انہوں نے سعودی حکومت سے اپیل کی کہ طائف میں جن تاریخی مقامات کو بند کردیا گیا ہے انہیں عوام کیلئے کھول دیا جائے ۔ اس موقع پر مہر عزیز ساجد علی بخاری کے ہمراہ ملک جاوید ، نظام الدین ،رانا وقاص پروفیسراسماعیل، مولانا موسیٰ صاحب موجود تھے۔