الوفرہ میں پی ٹی آئی کارکنان کا جشن
محمد عرفان شفیق ۔ کویت
انصاف یوتھ ونگ کویت اور یوتھ ونگ الوفرہ زون کی جانب سے عمران خان کے وزیر اعظم پاکستان بننے کی خوشی میں انصاف ہاوس الوفرہ میں پی ٹی آئی کارکنان نے جشن منایا۔ ڈپٹی آرگنائزر وفرہ زون داؤد خان نے تقریب میں شامل تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کویت یاسر قاضی نے کہا کہ عمران خان ایک بہادر اور سچا لیڈر ہے، جس نے پاکستانی قوم کو شعور دیا کہ ظالم اور کرپٹ اشرافیہ کے تسلط کو ختم کرنے کے لئے حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہوئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں تو اللہ تعالی ضرور فتح یاب کرتا ہے۔انصاف یوتھ ونگ کویت کے آرگنائزر فخرالزمان یوسفزئی نے کہا کہ پاکستانی قوم صدیوں سے جس طرح کے نڈر، ایماندار اور محب وطن لیڈر کا خواب دیکھ رہی تھی، اللہ تعالی نے عمران خان کی صورت میں قائد اعظم ثانی جیسا لیڈر عطا کر دیا ہے،جس پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرنے کے ساتھ ساتھ قوم کوبھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی مزید خبریں پڑھنے کے لئے کلک کریں
ممبر ایگزیکٹو بورڈ کویت خالد امین نے عمران خان کے وزیر اعظم بننے پر تمام قوم کو مبارکباد پیش کی اور اسے پاکستان کے مستقبل کے لئے خوش آئند قرار دیا۔دیگر مقررین میں حاجی جمعہ خان آفریدی ، مبشر خان ، فہیم بابر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تمام کارکنان نے ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اور پرتکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔آخر میں انصاف یوتھ ونگ وفرہ زون کے آرگنائزر عبدالمالک خان نے تقریب میں شرکت پر سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ کامیاب پروگرام کے انعقاد پر وفرہ زون کے کارکنان عبدالمالک خان ، امین صافی، داؤد خان، افتخار اور دیگر شامل ہونے والے کارکنان امیر خان آفریدی، اقبال خان، اکرم خان نے سب کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پروگرام میں سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی کویت یاسر قاضی کے عزیز کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا اور ان کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا بھی کی گئی۔
اردو نیوزکویت واٹس ایپ گروپ جوائن کریں اور باخبر رہیں