شہلا رضا ٹریفک حادثے میں زخمی
کراچی... پیپلز پارٹی کی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر سندھ شہلا رضا ٹریفک حادثے سے میں زخمی ہوگئیں۔شہلا رضا اپنی گاڑی میں کراچی کی مصروف ترین شاہراہ فیصل پر سفر کر رہی تھیں کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔شہلا رضا کے سیکرٹری کے مطابق ان کی آنکھ کے قریب معمولی زخم آیا ہے۔ حالت خطرے سے باہر ہے۔یاد رہے کہ 2005 میں شہلا رضا کے جواں سال صاحبزادے اور بیٹی عکس بتول کراچی میں ہی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے تھے۔