Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحرم کرین کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کا فیصلہ حتمی

جدہ ۔۔۔۔۔سعودی سپریم کورٹ نے الحرم کرین کے مقدمے کی دوبارہ سماعت کا فیصلہ برقرار رکھنے کا عندیہ دیدیا۔مکہ مکرمہ کی فوجداری عدالت کو مقدمے کی دوبارہ سماعت کی ہدایت کردی گئی ۔سپریم کورٹ نے موقف اختیار کیاہے کہ جن شرعی بنیادوں پر الحرم کرین کے مجرموں کی سزائیں کالعدم کرنے کے فیصلے کو منسوخ کیا گیا تھا گہرائی اور گیرائی سے جائزہ لینے کے بعد بھی یہی درست سمجھا گیا ہے کہ مقدمہ کی سماعت دوبارہ ہو اور جائے وقوعہ سے کرین ہٹانے میں کوتاہی برتنے والوں سے بازپرس کی جائے۔ اس سلسلے کے تمام حقائق معلوم کئے جائیں۔مصروف ترین مقام پر غیر معمولی مدت تک دیو ہیکل کرین کو کھڑے رکھنا لاپروائی کا پکا ثبوت ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -کسٹم خلاف ورزی پر قید اور جرمانہ

شیئر: