Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملک چندے سے نہیں چلتے،مشاہد اللہ

اسلام آباد... مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ ملک چندے سے نہیں چلتے ۔ حکومت کو کما کر دکھانا ہو گا ۔ چندہ مانگنے کی بجائے برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے ہوں گے۔ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ مانگ تانگ کرگزارا کریں ا ور خود کچھ نہ کیا جائے۔  عمران خان کے و یڈیو پیغام پر رد عمل میں انہوں نے کہا کہ اس طرح سے مسائل حل نہیں ہوتے ۔ پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ ہے۔ ڈ یم بنانے کے لئے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہے۔ ملک کو بھکاری نہ بنایا جائے۔تحریک انصاف نے بہت بڑے بڑے دعوے کئے تھے ان کا کیا ہوا۔ 
مزید پڑھیں:اوورسیز پاکستانی ڈیم بنانے کیلئے مدد کریں،عمران

شیئر: