Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ضرورت سے زیادہ سونا دماغی امراض کا سبب بن سکتا ہے، ماہرین

نیویارک .... امریکہ کی ایک طبی تنظیم کی طرف سے کی گئی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ضرورت سے زیادہ سونا امراض قلب اور دماغی امراض کا موجب بن سکتا ہے۔یہ تحقیق کیلی یونیورسٹی کے امراض قلب کے پروفیسر ڈاکٹر چون شینگ کواک کی زیرنگرانی تیار کی گئی۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ 10 گھنٹے نیند کرنے والے افراد میں 56 فیصد دماغ اور 49 فیصد امراض قلب کے خطرات پیدا ہوجاتے ہیں۔یہ تحقیق طویل عرصے تک جاری رہی ہے۔ 1970ء سے 2017ء تک تقریباً 30 لاکھ افراد کے سونے اور جاگنے کے معمولات کا مشاہدہ کیا گیا۔ ڈاکٹر کواک کا کہنا ہے کہ قلبی عوارض کے خطرات میں اضافے کے عوامل اور سانس رکنے کے درمیان گہرا ربط ہے، زیادہ دیر تک سوتے رہنے کے دوران ایسے عوامل زیادہ  پائے جاتے ہیں۔جامعہ کیلی، مانچسٹر، لیڈزاور ایسٹ انگلو یونیورسٹی نے ایسی 74 تحقیقات  سے نتائج اخذ کئے۔ انہوں نے طویل دورانیے تک سونے والے افراد کی موت کے اسباب وعوامل کا جائزہ لیا تو پتا چلا کہ موت کے اسباب میں طویل نیند کا بھی گہرا دخل ہے۔ 

شیئر: