Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرناٹک کے گاﺅں میں عجیب و غریب تہوار

کندکور ، کرناٹک.... جنوبی ہندوستانی ریاست کرناٹک کے کند کور گاﺅں میں ایک تہوار کے دوران بچوں اور بڑوں کے ہاتھوں اور چہرے پر زہریلے بچھو رکھ دیئے جاتے ہیں۔ بعض مرتبہ تو یہ بچھو ڈنک مار دیتے ہیں اور بعض مرتبہ یہ صرف جلد پر چل کر نیچے گر جاتے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک وڈیو آجکل بڑی وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ یہ بچھو بچوں اور بڑوں کے منہ پر رکھے ہوئے ہیں جبکہ ان کے سروں پر بھی چل رہے ہیں۔ دیہاتیوں کا کہناہے کہ تہوار کے دوران یہ بچھو بہت کم لوگوں کو ہی ڈنک مارتے ہیں تاہم اب تک کوئی شخص ہلاک نہیں ہوا۔ حالیہ برسوں میں زیادہ سے زیادہ لوگ اس گاﺅں کا دورہ کرکے خود اس تہوار میں شریک ہوتے ہیں اور بچھوﺅں کو لوگوں کے چہرے پر رینگتے ہوئے دیکھتے ہیں۔

شیئر: