Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

2992اضلاع اور ماتحت عدالتوں کے کیمپس وین سے منسلک ہونگے

نئی دہلی۔۔۔۔ملک بھر کے 2992اضلاع اور ماتحت عدالتوں کے کیمپس وائڈ ایریا نیٹ ورک (وین) کے ذریعے مربوط کئے جائیں گے جن میں 547 ایسے کیمپس بھی شامل ہیں جہاں مواصلات کی کوئی سہولت موجود نہیں۔محکمہ انصاف نے اس تناظر میں 167 کروڑ روپے کی لاگت سے بھارت سنچار نگم لمیٹڈ (بی ایس این ایل) کو ای کورٹ وین پروجیکٹ مختص کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ سپریم کورٹ کی ای کمیٹی کی نگرانی میں اہم پیش رفت ہے۔ اس پروجیکٹ نے ملک کے 16089اضلاع اور اور ماتحت عدالتوں میں معاملوں کی اطلاعات سے متعلق سافٹ ویئر،، ہارڈ ویئر اور لوکل ایریا نیٹ ورک لگا کر ان کوکمپیوٹرائز ڈ کر نے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ای کورٹ مشن موڈ پروجیکٹ2- (19-2015) کے اہم منصوبوں میں سے ایک ہے جو ملک کے سبھی اضلاع اور ماتحت عدالتوں کے کیمپس کو جوڑیں گے۔ اس سے عدالتی نظام کی مجموعی کارکردگی میں اضافہ ہوگا اور کام میں سہولت ہوگی۔
مزید پڑھیں:- - - -تیل کی قیمتوں میں مزیداضافہ،ہڑتال کا اعلان

شیئر: