Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں کارروائی ،4دہشت گرد ہلاک،اہلکار جاں بحق

راولپنڈی... بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی رمز علی جاں بحق ہوگیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آواران کے قریب جھاو کے علاقے میں بی ایل ایف کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے ۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔ کارروائی کے دوران سپاہی رمز علی نے جاں بحق ایک اور جوان نائیک یعقوب زخمی ہوا۔مارے گئے دہشت گرد رواں سال مشکئی میں فوجی قافلے پر حملہ کرنے میں ملوث تھے۔حملے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے تھے۔

شیئر: