ایپل کے نئے آئی فونز کی قیمت کا اعلان
ایپل کمپنی 12ستمبر کو نئے آئی فونز متعارف کرانے جا رہی ہے۔ فونز سے متعلق لیکس آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب آئی فونز کی قیمتیں بھی سامنے آگئی ہیں۔ 6.5 انچ ڈسپلے کے ساتھ کمپنی اپنے فون کو آئی فون ایکس ایس میکس کا نام دے گی اور اس کی قیمت 999 ڈالر تک ہونے کا امکان ہے۔ آئی فون ایٹ کی جگہ ایل سی ڈی ڈسپلے اور 64 جی بی اسٹوریج والے فون کی قیمت 699 ڈالر ہونے کا امکان ہے۔ 5.8 انچ ڈسپلے اور 64 جی بی اسٹوریج کے ساتھ فون کی قیمت 799 ڈالر ہوگی۔