سامسنگ فولڈایبل فون کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان
سام سنگ کمپنی کی جانب سے فولڈ ایبل اسمارٹ فون متعارف کرائے جانے کی خبریں تو لمبے عرصے سے گردش میں ہیں تاہم اب کمپنی کی جانب سے اس فون کی لانچنگ کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس فون کو گیلکسی ایس یا گیلکسی ایف کے نام سے متعارف کرایا جائے گا۔ سام سنگ کمپنی کے موبائل ڈویژن سربراہ ڈی جی کوہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ کمپنی فولڈ ایبل اسمارٹ فون کو رواں سال کے آخر یا نومبر میں متعارف کرا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال نومبر میں سام سنگ کمپنی کی ڈویلپر کانفرنس بھی ہے اور عین ممکن ہے کہ یہ فون اسی دوران پیش کیا۔ سام سنگ کمپنی فون کی لانچنگ میں مزید تاخیر نہیں کر سکتی کیونکہ ہواوے نے بھی فولڈایبل اسمارٹ فون متعارف کرانے کا اعلان کیا ہوا ہے۔