کویت :پرفیوم مارکیٹ کا حجم 102ملین ڈالر سالانہ
کویت:کویت میں پرفیوم مارکیٹ کا حجم 102ملین ڈالر سالانہ ہے۔ ماہرین کو توقع ہے کہ 2023ءتک اس کا حجم 180ملین ڈالر سالانہ ہوجائے گا۔ مقامی اخبار القبس کے مطابق عالمی کمپنی ریسرچ اینڈ مارکیٹس نے اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کویت میں پرفیوم مارکیٹ کے حجم میں سالانہ 10فیصد اضافہ ہوتا ہے۔ مشرق وسطی میں کویت پرفیوم کی فروخت میں سرفہرست ہے۔ کویتی شہری اور مقیم غیرملکی پرفیوم کی خریداری میں بڑی دلچسپی لیتے ہیں۔ کویت میں پرفیوم کی طلب میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
باخبر رہیں، واٹس ایپ پر ”اردو نیوز کویت“ گروپ جوائن کریں