Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوہستان ویلفیئر سوسائٹی کے محمد بشیر کیجانب سے عاصم خان کے اعزاز میں عشائیہ

ہم ایک خاندان کی طرح ہیں ، ویلفیئر سوسائٹی کے تحت بلا امتیاز ہر ایک کی مدد کرتے ہیں ، ہر اہل وطن ہمارے فورم کا رکن بن سکتا ہے ، صدر تقریب کا خطاب
جی ایس ایوب ۔ خمیس مشیط
    کوہستان ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین و بانی محمد بشیر آف بالا کوٹ نے جدہ سے آئے مہمان عاصم خان کے اعزاز میں تفریحی مقام ’’حبلہ ‘‘میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا جس میں ریجن کی سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ کوہستان ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران اور ممبران نے شرکت کی۔ کوہستان ویلفیئر سوسائٹی کے صدر اشتیاق احمد نے معزز مہمان کو ان کی عسیر آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ہم سب آپ کے انتہائی شکرگزار ہیںکہ آپ سوسائٹی کی دعوت پر تشریف لائے۔ عسیر کو قدرت نے بڑے حسن سے نوازا ہے۔ سرسبز و شاداب علاقہ اپنی مثال آپ ہے ۔ انہوں نے کوہستان ویلفیئر سوسائٹی کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا۔محمد بشیر آف بالا کوٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی آمد ہمارے لئے باعث افتخار ہے۔ ہم سب پاکستانی ایک فیملی کی طرح رہتے ہیں۔ ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک رہتے ہیں ۔ہم ایک دوسرے کا  بے حد احترام کرتے اور ایک دوسرے کا سہارا ہیں۔ ویلفیئر میں بلا امتیاز ہر کسی کی مدد کی جاتی ہے۔ ہمارے دائرۂ کار میں آنے والے ہر پاکستانی کو مالی ، طبی اور سفری سہولت مہیا کی جاتی ہے۔کو ہستان ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران میں مانسہرہ ، بالا کوٹ اور کوہستانی علاقہ سے تعلق رکھنے والوں کی تعداد 12 ہے ۔پاکستان کے دیگر  علاقوں سے تعلق رکھنے والے بھی ہمارے ممبر ہیں ۔ اب جدہ ، ریاض اور دمام میں بھی ممبر سازی کی جارہی ہے۔ موجودہ حالات میں کئی پاکستانی بھائیوں کا  نقل کفالہ ، روزگار اور سفری مشکلات میں مدد کی گئی ۔ ہمارا مقصد اپنے ہموطنوں کی خدمت ہے ۔میں اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے اس کار خیر کی توفیق بخشی کہ میں انسانیت کی خدمت کرسکوں۔ اشتیاق احمد ہمارے صدر ہیں اور وہ اس تنظیم کو بہت بہتر طریقے سے چلا رہے ہیں۔ بشیر آف بالا کوٹ نے محمد اسحاق چوہدری آف کوٹلی اور چوہدری اسلم جمیل آف سنسہ کی گرانقدر خدمات کا بھی ذکر کیا گیا جو مستقل طور پر پاکستان شفٹ ہوگئے ہیں۔ انکی خدمت کو سنہری حروف میں لکھا جائیگا۔
    عاصم خان نے بشیر آف بالا کوٹ ،صدر اشتیاق احمد اور دیگر کا شکریہ ادا کیا گیا۔  انہوں نے کہا کہ آپ سب کو سلام پیش کرتا ہوں آپ ایک نیک کام میں مصروف ہیں۔ اپنی مصروفیت میں سے وقت نکال کر اپنے ہم وطنوں کی خدمت بھی کرتے ہیں۔ انسانیت کی خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ ایک خاندان کی طرح رہتے ہیں ا ور ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک رہتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی نئی حکومت کیلئے دعا کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ اسے کامیاب کرے اوراس کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے۔ عمران خان امید کی کرن ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -دبئی: خصوصی افراد بھی بحرانوں سے نمٹ سکیں گے،دیوا

شیئر: