Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی اکیڈمی کے زیر انتظام حجاج میں تحائف کی تقسیم

ضیوف الرحمان کی خدمت ہمارے لئے باعث اعزاز ہے ، بہجت نجمی
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) حفظ الرحمان سیوہاروی اکیڈمی کے بانی صدر بہجت ایوب نجمی نے کہا ہے کہ اکیڈمی کے تحت گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی حجاج میں تحائف کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔ حج سے قبل مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام میں تحائف تقسیم کئے گئے اور انہیں امور حج سے متعلق اہم معلومات فراہم کی گئیں ۔ اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نجمی نے مزید کہا کہ امسال بھی حجاج کرام میں عطر اور چھتریاں، تغرے اوردعاﺅں کے کتابچے تقسیم کئے گئے ۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حجاج کرام کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں درکار اہم معلومات کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رہا جسے حجاج نے بے حد پسند کیا ۔ بہجت نجمی کا کہنا تھا کہ ضیوف الرحمان کی خدمت ہمارے لئے باعث اعزاز ہے ۔ 
 

شیئر: