Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹر نیشنل اسکول العزیزیہ میں یوم دفاع کے موقع پر تقریب

    جدہ ( ارسلان ہاشمی ) پاکستان انٹرنیشنل اسکول العزیزیہ میں یوم دفاع کی تقریب روایتی جوش و جذبے سے منعقد کی گئی ۔ پرنسپل عتیق الرحمان نے صدارتی خطاب میں  6 ستمبر 1965 کے شہداء کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے کہا پاک فوج کے جوانوں نے بے مثال قربانیاں دے کر ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ انکے جذبہ حب الوطنی کے سامنے آتش و آہنگ کی دیواروں کی کوئی حیثیت نہیں  ۔ 6 ستمبر کا دن ہمارے بہادر جوانوں کی عزم و ہمت کی داستانوں سے رقم ہے ۔ پاک فوج کے جوانوں اور افسروں نے جس طرح ارض وطن کی حفاظت کے لئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا وہ قابل ستائش اور ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔ پرنسپل عتیق الرحمان نے مزید کہا  6 ستمبر 1965 کی صبح دشمن جن ناپاک عزائم کے ساتھ پاک سرزمین پر حملہ آور ہوا تھا ہمارے جری سپاہیوں نے اس کے عزائم کو خاک میں ملا کر یہ ثابت کیا کہ پاک فوج عددی اور اسلحہ کی برتری کی بنیاد پر نہیں بلکہ جذبہ ایمانی سے سرشار ہو کر اپنی سرحدوں کا دفاع کرتی ہے ۔اسکول کے طالب علم معاذ عاصم نے اردوجبکہ بلال شعیب نے انگلش میں تقریر کرتے ہوئے 1965 کے معرکہ میں افواج پاکستان کی بہادری اور جاں نثاری کی عکاسی ۔ احمد بن زبیر ، عبداللہ ارشد ، مرتضی ریئس اور ساتھیوں نے ملی نغمے پیش کر کے ماحول کو گرما دیا ۔ طلباء کے گروپ نے دل دل پاکستان جاں جاں پاکستان گایا ان کا ساتھ حاضرین نے بھرپور انداز میں دیا ۔ تقریب میں سیکشن ہیڈز محمد خلیل، عبدالعلیم عامر اور دیگر اساتذہ کے علاوہ طلباء نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔
 
مزید پڑھیں:- - - - - -جدہ : انجینیئرز ویلفیئر فورم کی جانب سے نومنتخب وزیراعظم کو مبارک باد

شیئر: