Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے دواسازی کو ایک نئی جہت بخشی ہے ۔ ڈاکٹر عبدالرشید

 ہماری دوائیں   تقریباً 27 ممالک میں برآمد کی جا رہی ہیں، ڈائریکٹر ٹریڈیشن اینڈ ہربل میڈیسن کی اردونیوز سے گفتگو
     محمد عامل عثمانی ۔مکہ مکرمہ
 حج میڈیکل مشن  پر آئے ہوے  ان متبادل ادویات  )ٹریڈیشنل اینڈ ہربل میڈیسن (کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالرشید نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ   پاکستان کی زیادہ تر آبادی دیہی علاقوں پر مشتمل ہے جہاں غیر تعلیم یافتہ  حکماء  ،عطاروں اور خود ساختہ   ڈاکٹروں کی بھرمار کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں کی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے تھے۔  اسی طرح  غیر معیاری ہربل، یونانی اور دیسی دوائوں کی بھی بھرمار ہے۔ 2012 میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی زیر نگرانی تمام دواساز کمپنیوں کے علاوہ  اب  مختلف د وا ساز کمپنیوں کو لائسنس جاری کئے جا رہے ہیں اور انکی کوالٹی کو بہتر بنانے کے لئے ان دواؤں کی جانچ پڑتال اور لیب ٹیسٹ کے بعد انکو مارکیٹ کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔جو دوا ایک پراسیز میں ہو اس کو  Batch کہا جاتا ہے اور ہر Batch کی الگ جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ ایک سوال  کے جواب میںانہوں نے کہا کہ یونانی ،ہومیوپیتھک اور دیگر متبادل دواسا ز فیکٹریوں میں ہمارے  ہی فارماسسٹ کو تعینات کیا جاتا ہے اسلئے کہ  فارماسسٹ دواسازی کے بنیادی عمل سے واقف ہوتا ہے۔
    ڈاکٹرعبدالرشید نے بتایا کہ پاکستان میں اسوقت  ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے لائسنس پر 286 فیکٹریاں کام کر رہی ہیں  ۔ان میں26   متبادل  ادویات کی فیکٹریاں  ہیں  ۔پاکستان میں   ہومیو پیتھی  اور دیگر دیسی دوائوں کی فیکٹری کیلئے2 ہزار مربع گز کا ایریا درکار ہوتا ہے۔ جس کے مختلف حصے ہوتے ہیں جن میں ایک فارماسسٹ پروڈکشن میں  ایک فارماسسٹ کوالٹی کنٹرولر تعینات ہوتا ہے جو   اپنے کام میں  مہارت رکھتا ہے۔ انھوں  نے کہا کہ ٹریڈیشنل اینڈ ہربل میڈیسن کے زیر سایہ یونانی ، دیسی ، چائنیز ،  ہومیوپیتھک ،بایو کیمیکل ہربل  اوریونانی دوائیں تیار کی جاتی ہیں۔ ہماری دوائیں اس وقت تقریباً 27 ممالک میں برآمد کی جا رہی ہیں جن میں  جرمنی ، امریکہ ،  ملائشیاء ،  انڈونیشیاء  ،  فلپائن اور  دیگر ممالک شامل ہیں۔ ہماری برآمد کی جانے والی دوائوں میں  سنگل ریمیڈی اور کمبی نیشن دونوں شامل ہیں لیکن سنگل ریمیڈی پر زیادہ زور دیا جاتا ہے۔پاکستان کی ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے  ملک میں دواسازی کے  میدان کو ایک نئی  جہت بخشا ہے جسے باہر کے ممالک بھی تحسین کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں :- - -جدہ: مجیب صدیقی کی جانب سےضیوف الرحمن کا استقبال

شیئر: