Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوکرین اور سوڈان میں انسانی ہمدردی کے کاموں کے لیے 3 ملین ڈالر کے معاہدے

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ اور اقوام متحدہ کی کوآرڈینیٹر نے دستخط کیے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے سنیچر کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدوں پر دستحط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق تین ملین ڈالر مالیت کے معاہدوں کا مقصد یوکرین اور سوڈان میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کے انسانی ہمدردی کے کاموں کی سپورٹ کرنا ہے۔

معاہدے کا مقصد ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کی مدد کرنا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ اور اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اور ایمرجنسی ریلیف کی کوآرڈینیٹر جوائس مسویا نے دستخط کیے۔
یہ معاہدہ اقوام متحدہ کی تنظیموں اور انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ کوآرڈینیشن کو بڑھانے کےلیے مرکز کی کوششوں کا حصہ ہے تاکہ دنیا بھر میں مختلف بحرانوں میں ضرورت مندوں اور متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔

جوائس مسویا نے ضرورت مندوں کی مدد کےلیے مملکت کی کوششوں کی تعریف کی۔(فوٹو: ایس پی اے)

علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز کے سربراہ نے سنیچر کواقوام متحدہ میں قائم مقام انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور، ایمرجنسی ریلیف کوآرڈینیٹرجوائس مسویا سے ملاقات کی۔
جوائس مسویا نے شاہ سلمان مرکز کے ذریعے عالمی سطح پر ضرورت مندوں کی مدد کےلیے مملکت کی کوششوں کی تعریف کی۔

شیئر: